سٹاک مارکیٹ میں 102.68 پوائنٹس کی تیزی، 43100 کی حد بحال لاہور ( نیوز ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران 102.68 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، تیزی کے باعث 43100 کی حد بحال ہو گئی۔رواں ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث بڑی تیزی دیکھنے کو نہ مل سکی۔ پہلے کاروباری روز کے دوران انڈیکس میں بڑی تیزی دیکھنے میں آئی تاہم اختتام 11 پوائنٹس کی بڑھوتری کیساتھ ہوا۔ دوسرے روز کے دوران 11 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ گزشتہ روز (تیسرے کاروباری روز) کے دوران 214.01 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، چوتھے روز 72 پوائنٹس بڑھے جبکہ آج کاروباری آخری روز کے دوران 102.68 پوائنٹس کی تیزی کی دیکھی گئی۔آج کاروبار کے دوران اُتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، ایک موقع پر انڈیکس 43246.61 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا، تاہم غیر یقینی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے دوران مندی بھی دیکھنے کو آئی۔ 43017.50 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 102.68 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 43167.77 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.24 فیصد بہتری دیکھی گئی۔آج کاروبار کے دوران 12 کروڑ 53 لاکھ 29 ہزار 980 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کی مالیت 5 ارب 1 کروڑ 20 لاکھ 96 ہزار 385 روپے بنتی ہے۔


xلاہور ( نیوز ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران 102.68 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، تیزی کے باعث 43100 کی حد بحال ہو گئی۔رواں ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث بڑی تیزی دیکھنے کو نہ مل سکی۔ پہلے کاروباری روز کے دوران انڈیکس میں بڑی تیزی دیکھنے میں آئی تاہم اختتام 11 پوائنٹس کی بڑھوتری کیساتھ ہوا۔ دوسرے روز کے دوران 11 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی

Advertisement

جبکہ گزشتہ روز (تیسرے کاروباری روز) کے دوران 214.01 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، چوتھے روز 72 پوائنٹس بڑھے جبکہ آج کاروباری آخری روز کے دوران 102.68 پوائنٹس کی تیزی کی دیکھی گئی۔آج کاروبار کے دوران اُتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، ایک موقع پر انڈیکس 43246.61 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا، تاہم غیر یقینی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے دوران مندی بھی دیکھنے کو آئی۔ 43017.50 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 102.68 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 43167.77 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.24 فیصد بہتری دیکھی گئی۔آج کاروبار کے دوران 12 کروڑ 53 لاکھ 29 ہزار 980 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کی مالیت 5 ارب 1 کروڑ 20 لاکھ 96 ہزار 385 روپے بنتی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us