فیصل واوڈا کے ہاتھ میں موجود فوجی بوٹ میرے بھائی کا ہے،پاکستانی سیاست ہلچل مچانے کون میدان میں آگیا؟ جانئے


سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل واوڈا کے ہاتھ میں موجود فوجی بوٹ میرے بھائی کا ہے،پاکستانی سیاست ہلچل مچانے کون میدان میں آگیا؟ ۔۔۔سینیٹر کلثوم پروین کی جانب سے سینیٹ میں بات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پروگرام میں جو بوٹ لایا گیا تھا وہ میرے بھائیوں اور بچوں کا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں بات کرتے ہوئے خاتون سینیٹر کا کہنا تھا کہ

فیصل واوڈا کی جانب سے قمر الزمان کائرہ اور جاوید عباسی کی تذلیل کی گئی ہے اور ایسے کام کے لئے صرف 2 ہفتوں کی سزا کافی ہے کیا؟ مزید سوال اٹھاتے ہوئے کلثوم پروین کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہی ہونا ہے تو کیاہم ٹاک شوز میں جانا چھوڑ دیں، جس بوٹ کو میز پر رکھ کر مذاق اڑایا گیا، وہ میرے بچوں اور بھائیوں کا بوٹ ہے۔
واضح رہے کہ دو دن قبل وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے ایک لائیو شو میں بوٹ لایا گیا تھا جس کو نشانہ بناتے ہوئے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعدان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے قومی سلامتی کے ادارے کی تضحیک کی ہے۔یاد رہے کہ اپوزیشن رہنماوں کی جانب سے پروگرام سے فوری طور پر واک آوٹ کیا گیا تھافیصل واوڈا کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف نا مناسب الفاظ استعمال کئے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے اس بوٹ کو چاٹ کر اور ساتھ لیٹ کر آرمی ایکٹ ترمیم کی حمایت میں ووٹ دیا ہے۔

اس بات پر اپوزیشن کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا جبکہ ایکشن لیتے ہوئے عمران خان کی جانب سے فیصل واوڈا کواگلے 2 ہفتوں کے لئے کسی بھی ٹی وی پروگرام میں شرکت کرنے سے منع کر دیا گیا اور جواب بھی طلب کر لیا گیا ہے۔اسی موضوع پر سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے کلثوم پروین کا کہنا تھا کہ جو بوٹ پیش کیا گیا وہ میرے بھائیوں اور بچوں کا ہے جس کی اس طرح تذلیل کسی صورت قبول نہیں ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us