پاک فضائیہ کے 3جے ایف 17تھنڈر ز نے اڑان بھر لی ، ہندوستان سمیت تمام دشمن ممالک میں تھرتھلی مچ گئی


دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ کے 3جے ایف 17تھنڈر ز نے اڑان بھر لی ، ہندوستان سمیت تمام دشمن ممالک میں تھرتھلی مچ گئی ۔۔۔ پاک فضائیہ کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ پاکستان کے تین جے ایف تھنڈر طیاروں نے قطر کے عالمی دن پر شاندار فلائی پاسٹ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج قطر کا عالمی دن تھا جس پر قطر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد

کیا گیا۔ اس تقریب کے موقع پر امیر قطر اور انکے والد حماد بن خلیفہ ثانی بھی موجود تھے۔ مختلف ممالک سے آئے مہمانوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
پاکستان کے تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے ایک شاندار فلائی پاسٹ کیا۔ تقریب میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے نمودار ہوتے ہی شائیقین نے شاندار داد دی۔ پاکستان کے خود ساختہ طیارے جے ایف 17 تھنڈر کی نمائش سے پاکستان اور پاک فضائیہ کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ دوسری جانب بھارت ی جانب سے چوتھی جنریشن والے فرانسیسی ساختہ رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کے بعد سے خطے میں پھر سے ہتھیاروں کی جنگ شروع ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے جدید ترین جنگی طیارے نے اڑان بھر لی، چوتھی جنریشن والے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کو کامیاب آزمائشی پروازوں کے بعد باقاعدہ طور پر پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کر لیا گیا تھا، طیارے نے ملکی سرحدوں کی حفاظت شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق عسکری ذرائع کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان نے بالآخر چوتھی جنریشن والے جنگی طیارے کو باقاعدہ آپریشنل کر دیا گیا تھا۔

پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر کے بلاک 3 طیارے کو ناصرف مکمل کر لیا تھا، بلکہ اس کی کامیاب آزمائشی پرواز بھی کر لی گئی تھی۔ کامیاب آزمائشی پرواز کے بعد یہ طیارہ اب پاک فضائیہ کے بیڑے کا باقاعدہ حصہ بھی بن چکا تھا جبکہ یہ طیارہ اب پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت بھی کر رہا ہے۔ پاکستان نے رواں برس کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال کے وسط سے شروع کی جائے گی۔
بتایا گیا تھا کہ جدید ترین ریڈار سے لیس جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 طیارہ باقاعدہ طور پر مارچ 2020 تک آپریشنل کر دیا جائے گا۔ پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی باقاعدہ تیاریاں شروع کر دی تھیں۔ امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3، نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا۔ مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں پاک فضائیہ کے فلیٹ میں شامل ہوں گے اور یوں بلاک 2 طیاروں کی کھیپ مکمل ہو جائے گی۔
مزید بتایا گیا تھا کہ 2 نشستوں والا جے ایف 17 تھنڈر بی طیارہ بھی مقامی سطح پر تیار کردہ ہے۔ جدید ترین آلات اور ریڈار سے لیس یہ لڑاکا جہاز عالمی منڈیوں میں موجود چوتھی جنریشن کے جنگی طیاروں کا ہم پلہ ہو گا۔ یہ طیارہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس کامرہ میں ہی تیار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ فروری کے ماہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپوں کے بعد سے پاکستان اور چین کے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا تھا۔ جے ایف 17 تھنڈر نے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے تھے، جس کے بعد سے کئی ممالک نے اس طیارے کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us