مدت پوری کرنے کے بعد میجر جنرل آصف غفور کا پیغام سامنے آگیا


راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے فرائض کی مدت پوری کرنے کے بعد میجر جنرل آصف غفور کا پیغام سامنے آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصف غفور نے پاک فوج کے نئے ترجمان کا نام سامنے آنے کے بعد اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا۔ میجر جنرل آصف غور نے اپنے ٹوئٹ

میں سب سے پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے فالورز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبت اور حمایت کا شکریہ۔ انہوں نے پیغام دیا کہ مضبوط رہتے ہوئے پاکستان کے لیے اپنا کام جاری رکھیں۔واضح رہے کہ میجر جنرل آصف غفور کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی ذمہ داری کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے۔ان کی جگہ پر میجر جنرل بابر افتخار کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کر دیا گیا ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us