کئی سکولز اور سڑکوں کی مرمت ، گائوں کے ہر گھر پر پینٹ اور 2لاکھ درخت لگوانے والے ابرر حسین نیکوکارہ کی میت جب ان کے گائوں پہنچی تو کیا واقعہ پیش آیا ؟


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کئی سکولز اور سڑکوں کی مرمت ، گائوں کے ہر گھر پر پینٹ اور 2لاکھ درخت لگوانے والے ابرر حسین نیکوکارہ کی میت جب ان کے گائوں پہنچی تو کیا واقعہ پیش آیا ؟ ۔۔۔ خودکشی کرنے والے ایس پی میاں ابرار حسین نیکو کارہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ابرار حسین نیکوکارہ کی میت جب ان کے آبائی گائوں ٹھٹھہ کرم شاہ ہرسہ شیخ چنیوٹ پہنچی تو علاقہ بھر میں کہرام مچ گیا۔ان کی نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر سے

تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب طارق مسعود ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ سید حسنین حیدر،ڈپٹی کمشنر محمد ریاض سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے بھی شرکت کی مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستہ نے سلامی بھی دی۔خودکشی کرنے والےپولیس افسر کی شخصیت کے کئی پہلو ان کی موت کے بعد سامنے آئے ہیں۔ ابرار حسین نے اپنے گاؤں میں کئی فلاحی کام کیے۔ابرار حسین کی موت پر ان کے اہل علاقہ غمزدہ نظر آتے ہیں۔ابرا حسیبن اچھی شہرت کے حامل افسر تھے۔فلاحی کاموں میں سرگرم پولیس افسر خودکشی جیسا انتہائی اقدام اٹھانے پر کسے مجبور ہو گئے.واضح طور پر سامنے نہ آ سکا تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ خودکشی کی وجہ ذہنی دباؤ ہو سکتاہے۔علاقہ مکین کا خیال ہے کہ نیکوکارہ متحرک انسان تھے۔آبائی گاؤں میں کئی کام کرائے۔انہوں نے گاؤں سمیت دیگر علاقوں میں 2 لاکھ درخت لگوائے۔نیکورہ نے سپورٹس سیڈیم سمیت دیگر فلاحی اقدامات کیے۔بچوں کے سکولز کی چاردیواری بنوائی،سڑکیں بھی

ٹھیک کروائی۔ابرار حسین نے اپنے گاؤں کے گھروں پر پینٹنگ بھی کروائی جب کہ دروازہ کا رنگ ایک جیسا کروایا۔
یہی وجہ ہے کہ اہل علاقہ یقین نہیں کر پا رہے ہیں ان کے گاؤں کو ماڈل گاؤں بنانے والے ابرار حسین اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ابرار حسین اپنے گاؤں کے پہلے نوجوان تھے جنہوں نے ماسٹرز کیا اور سی سی ایس کا امتحان دیا۔انہوں نے گاؤں کے نوجوانوں کے لیے بھی بہت کام اور اکثر تو خود بھی پڑھایا کرتے تھے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ابرار حسین ایسے انسان تھے جن سے کوئی بھی شخص دکھی نہ تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us