حریم شاہ کی ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کہ بے چینی سے حریم کا برا حال ، کیا بیان دے دیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ خاصی شہرت حاصل کرنے کے بعد اب مشکلات میں پھنستی جا رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر حریم شاہ سے منسوب ایک غیر اخلاقی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔تاہم حریم شاہ نے میڈیا سےگفتگو کے دوران ویڈیو کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ویڈیو میری نہیں ہے۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میری گندی ویڈیوز بنا کر مجھے بدنام کیا جارہا ہے.انہوں نے کہا کہ

اس ویڈیو کو غور سے دکیھیں وہ میں نہیں ہوں.حریم شاہ کی آواز کی بے چینی صاف محسوس کی جاسکتی تھی۔جب کہ مفتی عبدالقوی کے ساتھ تصویر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی مفتی عبدالقوی سے نہیں ملی, زرتاج گل والی باتیں بھی جھوٹی ہیں. مجھے اور صندل کو 7 دن جیل میں رکھنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں, ڈی پورٹ کرنے والی بات بھی ٹھیک نہیں. میرے خلاف پراپیگینڈا کیا جارہا ہے خاص طور پر میری فیملی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
دبئی کے کاروباری شخصیت کے ساتھ فراڈ بھی گھٹیا الزام ہے. ان سب باتوں پر میں قرآن پاک اٹھا کر حلف دے سکتی ہوں. خدارا جھوٹ پھیلا کر ہمیں تکلیف مت دیجئے.ذرائع کا کہنا ہے کہ حریم شاہ یہ سب ایک سانس میں کہہ کر خاموش ہوگئی تھی ایسی خاموشی جو کسی طوفان سے پہلے ہوا کرتی ہے.واضح رہے کہ ایم کیو ایم اور حکومتی وفد کے مابین ہونے والی ملاقات میں بھی حریم شاہ کا تذکرہ ہوا تھا۔
اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئیر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ اسد عمر

خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کے لیے گئے اور یہ بہت دلچسپ بات ہے کہ میٹنگ کے دوران سیاست پر جو بات ہوئی سو ہوئی لیکن ٹک ٹاک خواتین کا ذکر ضرور ہوا۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اور اتحادیوں کے اجلاس کا یہ حال ہے اور کراچی کے مسائل ایسے حل ہو رہے ہیں۔اس کے ساتھ سوشل میڈیا پر صارفین نے بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخر حریم شاہ میں ایسی کیا بات ہے جو وہ ہر سیاست دان کی گفتگو کا حصہ ہوتی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us