بھارت میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ،حالات جنگل راج سے بھی بدتر ہیں ، شرد یادو


نئی دہلی(آن لائن) بھارتی معروف سوشلسٹ لیڈر شرد یادو نے متنازع شہریت ترمیمی قانون کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جنگل راج سے بھی براحال ہے اور غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہے اور پولیس کا اتنا ظلم تو ایمرجنسی میں بھی نہیں ہواتھا۔نشریاتی ادارے کے مطابق سوشلسٹ لیڈر شردیادو نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز لکھنؤمیں گزشتہ دنوں متنازع شہریت ترمیمی قانون کیخلاف پرامن تحریک کے دوران گرفتار کرنے

کے بعد ضمانت پر رہا ہوئے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس )کے سابق افسر ایس آر داراپوری ،سنسکرت کارکن دیپک کبیر ،صدف ناز اور ریاضی کے ٹیچر رہے پون امبیدکر کی حمایت میں پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔انھوں نے 19دسمبر کے واقعہ کی تفصیل بتائی اور جیل میں اپنے ساتھ غیر انسانی سلوک اوربدترین تشدد کی دردناک داستان سنائی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us