پنجاب میں سردموسم اورشدیددھند، ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار


لا ہور (نیوز ڈیسک )لاہور سمیت پنجاب بھرمیں سرد موسم اور شدید دھند کا بسیرا ہے،جس کے باعث ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہےجبکہ ٹرینوں میں تاخیر نے مسافروں کو پریشان کردیا۔بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی کے ساتھ دھندکا سلسلہ جاری ہے،لاہور سمیت پنجاب بھر میں چھائی دھند سے معمولات زندگی متاثر اورٹریفک کی روانی بھی سست روی

کا شکار ہے جبکہ ٹرینوں میں تاخیرمسافروں کو مزید مشکل میں ڈال رہی ہے۔ رات کے وقت دھند میں اضافے کے باعث موٹروے ایم فائیو ملتان سے سکھر،ایم تھری خانیوال سےرحیم یار خان اور ایم ٹو لاہور سے اسلام آباد بند رہیں،جنہیں بعد میں صبح کے وقت حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا ہے مگر ٹرینوں اور ہوائی اڈے پر گھنٹوں انتظار کرتے بچے اور بڑے پریشان ہیں۔ حافظ آباد، سیالکوٹ، جڑانوالہ، پتوکی اور گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی سرد موسم اور دھند کے ڈیرے ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کے نئے سپیل کی بھی پیش گوئی کی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us