ویڈیوبنانے والے کوکیسے پتاتھاکہ آدھی رات کو جہاز گزرنے والاہے سی آئی اے کے سابق ایجنٹ کے تہلکہ خیزانکشافات


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ اورایران کی حالیہ کشیدگی کے دوران یوکرین کابدقسمت طیارہ نشانہ بن گیا۔ایران نے اپنے مقتول جرنیل کابدلہ لینے کے لیے عراق میں واقع امریکی ائیربیس کونشانہ بنایاجس کاامریکہ کوتین گھنٹے پہلے معلوم ہوگیاتھااورانہوں نے اپنے آدمی اورمشینری کومحفوظ مقام پرمنتقل کردیاایران نے 82امریکی فوجیوں کی ہلاکتوںکادعویٰ

Advertisement

کیالیکن امریکہ نے کہاکہ ہماراکوئی آدمی نہیں مراسب کچھ ٹھیک ہے اسی دوران خبرآئی کہ یوکرائن کامسافرطیارہ گرکرتباہ ہوگیاجس میں سینکڑوں افرادلقمہ اجل بن گئے ایران نےپہلے توکہاکہ یہ ٹیکنیکل خرابی ہے بعدمیں اعتراف کیاکہ طیارہ ان کے میزائلوںکانشانہ بن گیالیکن سی آئی اے کے سابق آفیسررابرٹ سٹیلے نے دعویٰ کیاہےایران بے وقوف بن گیااس کوپتاہی نہیں چلاکہ جہاز کس طرح ماراگیا۔جہازکومیزائل لگنے کی ویڈیوایک شخص نے بنائی اس کوکیسےمعلوم تھاکہ جہاز یہاں سے گزرے گا۔ایران نے دعویٰ کیاہے کہ اس نے ویڈیوبنانے والے شخص کوگرفتارکرلیاہے لیکن حقیقت تویہ ہے کہ وہ بنداایران کے دشمن ممالک کے پاس پہنچ چکاہے ایران کوبتایاگیاہے کہ آپ نے غلط شخص کوگرفتارکیاہے ویڈیوبنانےو الاشخص محفوظ ہے اورآپ اس تک کبھی بھی نہیں پہنچ سکتے۔جہاز میں 6کینیڈین نژادایرانی

ایٹمی سائنسدان بھی سوارتھے۔یوکرائن کی ائیرلائن کامالک ایک اسرائیلی یہودی ہے جس کے پاس دوممالک کی شہریت ہے ۔امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی سابق ایجنٹ کے مطابق جوبوئنگ جہازوں کی سیریز ہےاس میں ہم نے ایسے سسٹم لگائے ہوئے ہیں کہ امریکہ اوراسرائیل کسی بھی وقت اس پرسائبرحملہ کرکے اس کوہائی جیک کرسکتے ہیں،امریکی جاسوس کے مطابق طیارے پراسرائیل نے سائبرحملہ کیااوراس کوسٹیلائٹ کے ذریعے کنٹرول کیااورجب انہوں نے یہ کام کیاتوایران کوبھی ادراک نہیں ہوپایاکہ جہاز کوکنٹرول کرلیاگیاہے۔پورے کاپوراریڈارسسٹم ،کمیونیکیشن سسٹم کوآف کردیاگیاتھا۔پائلٹ کے ہاتھ سے چیزیں نکل گئی تھیں۔انہوں نے کہاکہ یہ جہاز کے ٹیک آف کرنے کے 2منٹ بعدکی صورتحال تھی۔پاسداران انقلاب کاکمیونیکیشن سسٹم جام کردیاگیاتھا۔امریکی جاسوس نے کہاکہ جب آپ کوخبرداری ہوکہ آپ نے لینڈ کرناہے توہوتایوں ہے کہ جب تک آپ کے جہاز میں تیل بھراہواہے آپ لینڈ نہیں کرتے۔بعض اوقات جب پائلٹ لینڈ کرناچاہتاہے جہاز میں تیل زیادہ ہوتاہے تواسے کہاجاتاہے کہ آپ نے چکرلگانے ہیں کیونکہ جب تک فیول زیادہ ہوتاہے توکریش لینڈنگ کی صورت میں بہت بڑاحادثہ رونماہوسکتاہے۔اس لیے جہاز جیسے ہی ٹیک آف ہوااسے ٹارگٹ بنایاگیاانہوں نےکہاکہ جب سسٹم ہیک کیاگیاتوایران کومعلوم ہی نہیں ہوان کے ریڈارسسٹم سے طیارہ غائب ہوگیااوراس وقت ریڈالرٹ کردیاگیاکہ جہاز نظرنہیں آرہا۔دس سکینڈ ان کویہ پتاچلتاہے کہ ریڈارپرکوئی نامعلوم چیز نظرآرہی ہے۔اتنے تھوڑے ٹائم میں ایران نے فیصلہ کرناتھاکہ اس کومارناہے کہ نہیں اس وقت تمام سسٹم کنٹرول میں کیاگیااورانہوں نے اس طیارے کوہٹ کردیا۔امریکی ایجنٹ کے مطابق تمام سسٹم کومینج کر نااورکوکنٹرول کرنادھوکادینایہ ہم سب کر چکے ہیں۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us