بھارت میں متنازعہ قانون پرخاموشی،مظاہرین نے شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا


نئی دہلی( آن لائن )بھارت میں مسلم مخالف متنازعہ قانون پرخاموشی اختیارکرنے پربالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مداح ایک بارپھر ان کے خلاف میدان میں آگئے ہیں اور شاہ رخ خان کوان کے ہی ہِٹ گانے کی مدد سے تنقید کا نشانہ بنادیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متنازعہ قانون کے خلاف بہت سے اداکاروں نے لب کشائی نہیں کی جن میں سر فہرست بالی ووڈ خانزہیں جنہیں ان کے اس دوغلے پن پر پہلے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ایک

Advertisement

بارپھرنئی دہلی کے شاہین باغ میں متنازعہ قانون کے خلاف مظاہرین نے شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اداکارکو ان کی بلاک بسٹر فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے معروف گانے تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم کی مدد سے تنقید کا نشانہ بنایا جو دیکھتے دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔مظاہرین نے گانا کچھ اس اندازمیں پڑھ کرسنایا،تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم،شاہ رخ ہوگیا بے گانا صنم،یہ تو یقین آتا نہیں،کیا کہوں میں کیا نہ کہوں،تو سامنے دیکھتا رہا، ہم یہاں پِٹتے رہے،ہم نے آواز دی پر تو آیا نہیں،تجھ کو دی ہے یہ کس نے قسم۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us