ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس 20 جنوری کو طلب ،سازشیں ناکام بنانے کیلئے پاکستان کی سفارتی ڈپلومیسی تیز


اسلام آباد(آن لائن ) ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس 20 جنوری کو طلب کر لیا گیا، پاکستان نے گرے فہرست سے نکلنے کے لیے سفارتی ڈپلومیسی تیز کر دی۔وزیر اقتصادی امور رابطوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک سے رابطہ شروع کر دیئے۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں 18 رکنی پاکستانی وفد شرکت کرے گا، ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان اکتوبر سے جنوری تک 27

Advertisement

شرائط پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرے گا۔خیال رہے پاکستان 650 صفحات پر مشتمل رپورٹ پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کو بھجوا چکا ہے، یہ رپورٹ 16 فروری سے شروع ہونے والے پیرس اجلاس میں زیر غور لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پیرس اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے ووٹنگ ہو سکتی ہے۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us