روپے نے ایک ہی دن میں ڈالر کو بری طرح روند دیا، امریکی کرنسی کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی


اہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) روپے نے ایک ہی دن میں ڈالر کو بری طرح روند دیا، امریکی کرنسی کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی، بدھ کو کاروباری روز کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے تک سستا ہونے کے بعد 154 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔ تصیلات کے مطابق بدھ کے روز پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی۔

کاروباری روز کے اختتام پر اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوا، جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔ کاروباری روز کے اختتام پر اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے تک کی کمی ہوئی۔ کمی کے بعد ڈالر 154 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔ جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا اور 154 روپے 83 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ جہاں کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مستحکم ہوا وہیں دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ تیزی کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران بھی غیر یقینی صورتحال کے باعث 100 انڈیکس میں 214.01 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جبکہ 43 ہزار کی نفسیاتی حد ایک مرتبہ پھر گر گئی۔ پورے کاروباری روز کاروبار میں 0.5 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 11 کروڑ 99 لاکھ 54 ہزار 170 شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 5 ارب 16 کروڑ 46 لاکھ 88 ہزار 10 روپے بنتی ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے 2 روز کے دوران بھی اسٹاک مارکیٹ میں کوئی خاصی تیزی دیکھنے میں نہیں آئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us