انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 3پیسے مہنگا


کراچی (آن لائن)انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 3پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی دیگر کرنسیوں میں یورو ،چینی یو آن اور سعودی ریال کی قدر میں اضافہ ہوا ،یوے ای کی قدر مستحکم رہی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت خرید3پیسے کے اضافے سی154.83روپے سے بڑھ کر154.86روپے اور

Advertisement

قیمت فروخت154.93روپے سے بڑھ کر154.96روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.70روپے اور قیمت فروخت 155روپے برقرار رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید171.80روپے سے بڑھ کر172روپے اور قیمت فروخت 173.30روپے سے بڑھ کر173.50روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید200.80روپے برقرار رہی اورقیمت فروخت 202.80روپے سے گھٹ کر202.60روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.05روپے سے بڑھ کر41.10روپے اور قیمت فروخت 41.35روپے سے بڑھ کر41.40روپے ہوگئی ب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید42.10روپے اور قیمت فروخت 42.40روپے مستحکم رہی۔چینی یو آن کی قیمت خرید21.80روپے سے بڑھ کر22روپے اور قیمت فروخت 23روپے سے بڑھ کر23.20روپے ہوگئی۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us