ایران، طیارہ حادثے کی ویڈیو بنانے والا شخص کون تھا او ر اس کے ساتھ کیا ہوا؟دھما کہ خیز انکشاف


ایران(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران کی ایلیٹ انقلابی فورس کی جانب سے طیارہ حادثے کی ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایران کی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شخص کر گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے واقعے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی۔تاہم لندن میں مقیم ایرانی صحافی جس نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی ، ان کے جانب سے اس بات کی تردید کر د ی گئی ہے کہ انہوں نے غلط شخص کو گرفتار کیا ہے۔

Advertisement

ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کی ایلیٹ انقلابی فورس کی جانب سے غلط شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جس شخص نے مجھے ویڈیو بھیجی وہ با لکل محفوظ ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یوکرائن عدالت کے ترجمان کی جانب سے کہا تھا کہ انہوں نے طیارہ گرانے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ واقعے کی ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر کچھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقی کاروائی کا عمل جاری ہے،تا ہم ان کی جانب سے گرفتار ہونے والے لوگوں کے بارے میں کسی قسم کی کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئی۔ اس سے قبل ایران کے صدر کی جانب سے بھی واقعے کی تحقیقات کے لئے خصوصی عدالت کے قیا م کا مطالبہ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ یہ واقع 8جنوری کو پیش آیا جب تہران سے یوکرائن جانے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق طیارے میں176 مسافر سوا رتھے جو کہ اس حادثے کی نظر ہو گئے۔واضح رہے کہ ایران کی جانب سے پہلے اس بات کی مخالفت کی گئی تھی کہ طیارہ انہوں نے گرایا ہے لیکن بعد میں ایرانی حکومت کے حکام کی جانب

سے اعتراف کر لیا گیا تھا کہ طیارہ انہوں نے ہی گرایا تھا۔
واضح رہے کہ ایران کی ایلیٹ انقلابی فورس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن ویڈیو شیئر کرنے والے صحافی کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ غلط شخص کو پکڑا گیا ہے۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us