محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ چار ڈگری تک گرنے کا امکان


نیوز ڈیسک (نیوز ڈیسک ) سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ چار ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔ رات 12 کے بعد دھند کی شدت میں اضافہ ہوگا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم پنجاب سے نکل گیا ہے۔ لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ

Advertisement

گیا ہے۔ کل صبح 6 بجے سے دن 11 بجے تک دھند رہے گی۔ ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 60 فیصد جبکہ کل صبح تک 85 فیصد تک جائیگا۔ کل سارا دن دھوپ رہے گی۔ اگلے 24 گھنٹے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ چوبیس گھنٹے قبل ہونے والی بارش نے شہر کا مطلع صاف کر دیا ہے۔ اگلے چند روز تک سردی کی لاہور سمیت گردونواح میں شدت زیادہ رہے گی۔ شہر میں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ مغرب سے کل سارا دن آنیوالی ہوا سردی کی شدت میں اضافہ کرے گی۔ شہری اگلے 48 گھنٹے سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us