بینظیر انکم سپورٹس پرگرام میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی


اسلام آباد (ویب ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹس پرگرام میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ وزیراعظم عمران خان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے سرکاری افسروں کے نام پبلک کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لوٹ مار کرنے والوں کے نام سامنے لائیں ،غریبوں کے حق لوٹنے کی چھوٹ نہیں دے سکتے۔

تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے تمام سرکاری افسران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی، وزیراعظم کی جانب سے معاملے پر شدید اظہار برہمی کیا گیا، وزیراعظم نے ملوث سرکاری افسران کے نام پبلک کرنے کی ہدایت کردی،وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کے نام سامنے لائیں ،غریبوں کے حق لوٹنے کی چھوٹ نہیں دے سکتے، وزیراعظم کی ہدایت پرعملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ پروگرام سے نکالے گئے سرکاری افسران کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی کر دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی ملوث افسران کے نام پبلک کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سرکاری افسران کے فراڈ کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غیربوں کے حق لوٹنے کی چھوٹ نہیں دے سکتے۔ دوسری جانب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے غیرمستحق افراد سے متعلق تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ انکشاف ہوا ہے کہ چاروں صوبوں اور وفاق سے اعلیٰ سرکاری افسران بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھاتے رہے۔ مجموعی طور

پر 2 ہزار 543 افسران کو بی آئی ایس پی کی فہرست سے نکالا گیا ہے۔ سب سے زیادہ بلوچستان اور سندھ کے افسران نے بی آئی ایس پی کے ذریعے رقوم وصول کیں۔ بلوچستان سے 741 سرکاری افسران نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھایا۔ سندھ میں گریڈ 18 کے 342 افسران نے بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھایا۔ بی آئی ایس پی سے مستفید ہونیوالوں میں گریڈ 21 کے 3 افسران بھی شامل ہیں۔ گریڈ 20 کے 59 افسران سہہ ماہی وظیفہ وصول کرتے رہے۔ بی آئی ایس پی کے 6 افسران بھی سکیم سے مستفید ہوئے۔ گریڈ 17 کے ایک ہزار 240 افسران نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ اعلیٰ سرکاری افسران اپنی بیویوں کے نام پر بی آئی ایس پی سے پیسے وصول کرتے رہے۔ غیر مستحق افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا عمل جاری ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us