بھارت :آر ایس ایس نظریہ آپے سے باہر،مسلمانوں کے گھر نذر آتش، مسجد پر دھاوا


نئی دہلی / کولکتہ(آن لائن)بھارت میں شہریت ترمیمی قانون کیخلاف ظلم و جبر کے باوجود شہر شہر مظاہرے تھم نہ سکے۔بھارت کے صوبہ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے شہر بھینسہ میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے۔بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق عادل آباد کے مسلم اقلیتی علاقہ میں قتل و خون کا بازار گرم ہوگیا۔علاقے میں مسلمان کسی اجتماع میں شریک تھے کہ

ہندو انتہا پسندوں نے موقع کا فائدہ اٹھا کر مسجد پر دھاوا بول دیا۔ مسجد پرپتھرائو کیا اورموذن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اور مسلمانوں کے گھروں کو جلا دیاگیاجس میں تقریباً 35 گھروں کے جلنے کی اطلاعات ہیں ،پورا شہر فوجی چھاونی میں تبدیل ہو چکا ہے۔انٹرنیٹ سروس معطل ہو چکی ہے۔اْدھر مغربی بنگال میں بی جے پی کے صدر اور رکن اسمبلی دلیپ گھوش نے ریلی سے خطاب میں کہا ہے کہ جن ریاستوں میں ان کی جماعت بی جے پی کی حکومت ہے وہاں شہریت ترمیمی ایکٹ کیخلاف احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو گولیاں ماری گئیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us