بھارت: ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں نوازئیدہ بچے کو کتے نے نوچ ڈالا


فرخ آباد( آن لائن ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک نجی ہسپتال کے میٹرنٹی ہوم میں آوارہ کتے نے نوازئیدہ بچے کو نوچ ڈالا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے فرخ آباد میں واقع ایک نجی ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں کنچن نامی خاتون کو لایا گیا ڈیلیوری کے بعد خاتون کو وارڈ میں منتقل کردیاگیا لیکن نو زائیدہ بچے کے با رے میں والد کو معلو ما ت نہ دی گئیں جس پر مذکورہ خاتون کے شوہر نے اپنے نوازئیدہ بچے کے بارے میں اصرار

کیا تو اسے کہا گیا کہ بچہ مردہ پیدا ہوا تھا خاتون کا شوہر تسلی نہ ہونے پر آپریشن تھیٹر کے اندرزبردستی داخل ہوا جہاں اسے نوازئیدہ بچے کی لاش فرش پر پڑی ہوئی ملی جس کی گردن اور جسم کے دیگر حصے پر زخم
تھے مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ اس نے ہسپتال کے عملے کو کچھ دیر قبل آپریشن تھیٹر سے ایک آوارہ کتے کو بھاگتے ہوئے دیکھا تھا



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us