ایس ایس پی میاں ابرار حسین نیکوکارہ نے آخری نوٹ میں خودکشی کی وجہ بتا دی


لاہور (نیوز ڈیسک )ایس ایس پی میاں ابرار حسین نیکوکارہ نے آخری نوٹ میں خودکشی کی وجہ بتا دی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایس ایس پی میاں ابرار حسین نیکوکارہ نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی تھی۔سی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ خودکشی کا نوٹ بھی ان کی لاش کے پاس سے ملا ہے۔ابرار حسین نیکوکارہ خودکشی سے قبل حسب معمول اپنے دفتر گئے تھے اور کام بھی کیا تھا۔پولیس ٹریننگ اسکول میں گذشہ ہفتے پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی

تھی اور ان دنوں چھٹیاں تھیں۔بعض اطلاعات کے مطابق ابرار حسین نیکوگھریلو جگھڑوں کی وجہ سے پریشان تھے۔ایس ایس پی نے اپنی تحریر میں لکھا ہے کہ انسان خودکشی تب کرتا ہے جب وہ بیزار ہوتا ہے۔انہوں نے والدہ اور اہلیہ معافی مانگتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص ان کی موت کا ذمہ دار نہیں ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us