سعودی عرب پاکستان کے توانائی سیکٹرمیں چارارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا


اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سعودی عرب پاکستان کے توانائی سیکٹرمیں چارارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، گزشتہ سال سعودی عرب نے پاکستان میں مجموعی طور پر 20 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے توانائی سیکٹر کیلئے خوش خبری آگئی ، توانائی سیکٹرمیں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری متوقع ہے، سعودیہ عرب پاور

پروڈیسنگ کمپنی اےسی ڈبلیو اے نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔سعودی کمپنی یہ سرمایہ کاری بلوچستان میں رنیوابیل اینرجی منصوبوں میں کرے گی، سرمایہ کاری کا حجم چارارب ڈالرتک ہوگا۔ یاد رہے رواں سال کے آغازمیں ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں 200 ملین ڈالرز کی سپورٹ کا اعلان کیا تھا ، 200 ملین ڈالرز چھوٹے کاروبار اور روزگار کے لیے استعمال ہوں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us