جس حکومت کو چنا وہی ہمیں کاٹ کھانے کو آرہی ہے، بھارتی طالبہ کی بی جے پی پر تنقید


نئی دہلی (نیوز ڈیسک )نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طالب علموں کا شہریت کے کالے قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے،یونی ورسٹی کی ایک طالبہ نے مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ہم نے جس حکومت کو چنا تھا وہ ہی ہمیں کاٹ کھانے کو آرہی ہے۔بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

ہے اور بھارت کے مختلف شہروں میں شہری مودی سرکار کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔نئی دہلی کی جواہر لال نہر یونیورسٹی کے طلبا بھی متنازع قانون کے خلاف احتجاج میں پیش پیش ہیں۔یونی ورسٹی کی ایک طالبہ نے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جس حکومت کو چنا تھا وہ ہمیں ہی کاٹ کھانے کو آرہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us