وزیراعظم 20 جنوری کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کریں گے، تجزیہ کار سمیع ابراہیم


کراچی (نیوز ڈیسک ) تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کے استعفیٰ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم صرف پاکستان تحریک انصاف پر دباوٴ بڑھانا چاتی ہے۔ سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم 20 جنوری کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کریں گے ۔ رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کے استعفے کی وجہ بتاتے ہوئے

Advertisement

سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ کیونکہ20 جنوری کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کیا جانا ہے اس لئے ایم کیو ایم دباوٴ بڑھا کر وفاق میں وزارتوں کو تعداد بڑھانا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کچھ لوگ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ حکومت جا رہی ہے ۔ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یہ تمام لوگ حکومت اور اداروں کے درمیاں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔ سمییع ابراہیم نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو تیسری وزارت دینے پر عمران خان راضی ہو گئے ہیں۔ اگلے ایک دن میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف درمیان تمام تر معاملات حل ہو جائیں گے۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us