محکمہ موسمیات کی پیر سے کراچی میں موسم سرما کی سرد ترین لہر کی پیشگوئی


کراچی (نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں موسم سرما کی سرد ترین لہر کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ٓآج سے سردی میں اضافہ ہوگا اور موسم سرما کی سرد ترین لہر کے دوران درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے جا سکتا ہے۔شہر قائد میں سردی کی یہ لہر ایک ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے، 15 اور17جنوری کی

رات کراچی کا درجہ حرارت 5 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔دوسری جانب کراچی میں سائیبریا کی یخ بستہ ہواؤں کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے جب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us