پا ک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کاجواب دینے کیلئے تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ پا ک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کاجواب دینے کیلئے تیار ہے ،بھارتی آرمی چیف کے بیانات معمول کی ہرزہ سرائی ہیں۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کاجواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ بھارتی آرمی چیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف اپنے عوام کوخوش کرنے کیلئے بیان

Advertisement

بازی کررہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ بھارتی چیف کے بیانات معمول کی ہرزہ سرائی ہیں ۔واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے کہاتھا کہ اگر بھارتی پارلیمنٹ کی جانب سے آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کا کہاگیا توہم آزاد کشمیر پر حملہ کرکے بھارت میں شامل کردیں گے ۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us