آرمی ایکٹ فوج کیلئے نہیں ملکی مفادات میں پاس کیا گیا: چودھری شجاعت حسین


گجرات (نیوز ڈیسک ) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ فوج کیلئے نہیں ملکی مفادات میں پاس کیا گیا، خیال کیا جا رہا ہے پارلیمنٹ نے ایکٹ فوج کیلئے پاس کیا، حقیقت اس کے برعکس ہے۔ سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن مخالفت برائے مخالفت کو اہمیت نہ دیں، فیصلہ کرنا ہوگا ملک کو تباہ

Advertisement

ہونے دیا جائے یا بچایا جائے، پارلیمنٹ میں غیر ملکی عناصر کے آلہ کار بھی ہیں، آرمی ایکٹ پر حکومت اور اپوزیشن میں ہم آہنگی پیدا ہوئی، امید ہے قومی مفاد میں ہر ایکٹ پر ہم آہنگی کا مظاہرہ ہوگا۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us