ایرانی سپریم لیڈر کویوکرائنی طیارے کے گرنے کا بتایا گیاتوانہوں نے سب سے پہلا حکم کیادیا؟ جانیں


ہران(مانیٹرنگ ڈیسک )ایرانی میزائل حملے میں یوکرائنی طیارے کی ’حادثاتی‘ تباہی پر دنیا بھرسے سخت ردعمل سامنےآ رہا ہےایرانی سپریم لیڈر نے بھی غلطی سے تباہ ہونے والے طیارے پر اپنا ردعمل دیاہے۔ ایران کے میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے سپریم لیڈر کو غلطی سے طیارہ مارگرانے کی خبر دی تو انہوں نے حکم دیا کہ اس غلطی کو عوامی سطح پر تسلیم

کیاجائے۔
رائٹرز نے ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس معاملے پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایرانی سپریم لیڈر کو تحقیقات سے آگاہ کیاگیا۔انہوں نے خبر سنتے ہی حکم دیا کہ اپنی غلطی کو عوامی سطح پر تسلیم کیاجائے۔جس کے بعد ایرانی حکام نے اس پر نہ صرف بیان دیا بلکہ معذرت بھی کی۔
یاد رہے کہ ایران نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے یوکرائن کا طیارہ غیر ارادی طور پر مارگرایا۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں ایرانی فوج کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک انسانی غلطی کی بنا پر اس وقت ہوا جب طیارے نے ایران کے پاسدارانِ انقلاب سے منسلک حساس مقام کے قریب پرواز کی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us