نواز شریف نے نون لیگ کے ووٹ بیچ دیئے،اعتزاز احسن


لاہور(نیوز ڈیسک ) شریف خاندان نے پیسے نہیں دیئے بلکہ 80 ایم این ایز کے ووٹ دے کر این آر او کیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ کسی کو این آر او نہیں دونگا،لیکن اب انہوں نے مدر آف این آر او کر دیا ہے۔مزیدبات کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے عوام کے

Advertisement

ووٹ کو بیچ کر این آر او کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیسے نہیں دیئے بلکہ 80 ایم این ایز کے ووٹ دے کر این آر او کیا ہے۔واضح رہے کہ اعتزاز احسن کا اشارہ آرمی ایکٹ ترمیم کی جانب تھا جس میں نون لیگ کی جانب سے پہلے مخالفت لیکن بعد میں حمایت کا اعلا ن کر دیا گیا تھا۔اسی موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نون لیگ کے درمیان ووٹوں کے تبادلے پر این آر او ہوا ہے جس کے بعد آرمی ایکٹ ترمیم کا بل پاس کیا گیا ہے۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us