پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں چند ہفتے باقی رہ گئے


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں جس کے باعث مداحوں کے جوش و خروش میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تمام چھ فرنچائزز کھلاڑیوں کا انتخاب کر چکی ہیں اور کئی فرنچائزز کے کپتانوں کا بھی سب کو معلوم ہے تاہم پشاور زلمی کی قیادت سے متعلق مختلف چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ پی ایس ایل

Advertisement

کے پانچویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت ڈیرین سیمی کے بجائے کسی اور کھلاڑی کو سونپے جانے کی بات کی جا رہی ہے تاہم اس حوالے سے فرنچائز انتظامیہ کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا البتہ فرنچائز اونر جاوید آفریدی نے بھی مداحوں کو تجسس میں ضرور ڈال دیا ہے۔ لاہور میں پشاور زلمی کی منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو کے دوران جب ان سے یہ پشاور زلمی کی قیادت سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے واضح جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اس معاملے کو ابھی تجسس میں ہی رہنے دیں۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us