آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ جبکہ میدانی علاقوں میں دھند کا راج جاری رہے گا


لاہور (نیوز ڈیسک )پنجاب ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں آج ( ہفتہ )سے بارشوں کا نیا سلسلہ جبکہ میدانی علاقوں میں دھند کا راج جاری رہے گا۔تفصیل کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج (ہفتہ ) سے ملک کے اکثر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے جو سوموار تک جاری رہے گا۔گزشتہ روزپنجاب کے

اضلاع ملتان، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، نارووال، لاہور، بہاولپور، ڈی جی خان، سرگودھا، حافظ آباد، فیصل آباد، اوکاڑہ اور رحیم یارخان کے بعض علاقوں میں دھند کاسلسلہ جاری رہا ۔محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں چند مقامات پر بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us