پشاور سے کراچی پہنچیں صرف چند گھنٹوں میں، ملکی تاریخ کے سب سے شاندار منصوبے کا اعلان کر دیا گیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور سے کراچی پہنچیں صرف چند گھنٹوں میں، ملکی تاریخ کے سب سے شاندار منصوبے کا اعلان کر دیا گیا ۔۔۔بذریعہ زمینی راستے، پشاور سے کراچی پہنچیں صرف 8 گھنٹوں میں، ملکی تاریخ کے سب سے شاندار منصوبے کا اعلان، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایم ون پاکستان ریلوے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، اس منصوبے کی

Advertisement

بدولت کراچی سے پشاور ٹرین 8 گھنٹے میں پہنچے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایم ایل ون پاکستان ریلوے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، ایم ایل ون کے بعد کراچی سے پشاور ٹرین 8 گھنٹے میں پہنچے گی۔
70 سال میں کبھی ریلوے پر پیسہ خرچ نہیں کیا گیا، جو پٹریاں انگریز چھوڑ کر گیا اس سے بھی کم ہوگئیں، انگریز ایک زبردست ریلوے نظام دے کرگیا، ریلوے سسٹم کا برا حال ہے۔ تاہم اب سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبہ تعمیر ہونے سے ملک میں ریلوے کے نظام میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ پشاور تا کراچی تک ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کیلئے ایم ایل ون منصوبہ سی پیک منصوبے کا حصہ ہے۔حال ہی میں پاکستان اور چین کے درمیان اس منصوبے کے جلد آغاز کا معاہدہ طے پایا تھا۔ منصوبے پر ممکنہ طور پر 8 سے 9 ارب ڈالرز کی لاگت آئے گی۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد پشاور سے کراچی تک کے سفر کا وقت آدھا ہو جائے گا۔ جبکہ اس منصوبے کی بدولت ملک میں تجارتی سرگرمیوں میں بھی زبردست اضافہ ہوگا۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us