پاکستان سے دبئی جانیوالی تمام پروازیں روک دی گئیں، وجہ کیا بنی ؟


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سے دبئی جانیوالی تمام پروازیں روک دی گئیں، وجہ کیا بنی ؟ ۔۔۔۔دبئی میں شدید خراب موسم کے باعث پاکستان سے دبئی جانے والی تمام پروازیں ائیر ٹریفک کنٹرول نے روکنے کا حکم دے دیا ہے جب تک دبئی میں موسم اور ائیرپورٹ کی صورتحال بہتر نہیں ہوتی پروازیں نہیں بھیجی جائیں گی۔

قومی ایئر لائن (پی آئی ای)کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق دبئی ائیرپورٹ پر جہازوں کی پارکنگ کی جگہ ختم ہو گئی ہے اور ایندھن بھرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ جب تک دبئی میں موسم اور ائیرپورٹ کی صورتحال بہتر نہیں ہوتی پروازیں نہیں بھیجی جائیں گی۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ان احکاماتِ کے تحت پی کے۔233 لاہور دبئی جو راستے میں تھی کو مسقط اتار لیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ پرواز موسم بہتر ہوتے ہی دبئی بھیج دی جائے گی۔ مسقط میں پی آئی اے کا عملہ مہمانوں کی دیکھ

بھال میں مصروف ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us