کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیا اور سٹاک مارکیٹ 17 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، خوشخبری


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم ہونے کے بعد دنیا بھر میں کاروبار میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے اور اس کے اثرا ت پاکستان میں بھی دکھائی دیتے ہیں کیونکہ آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں چھ پیسے کمی ہوئی جس

Advertisement

کے بعد ڈالر 154 روپے 82 پیسے پر بند ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ڈالر 155 روپے 30 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔
کاروبار ی ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ 43 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتی ہوئی 17 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 42 ہزار 523 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آناشروع ہو گئی ، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 683 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 17 ماہ کی بلند ترین سطح 43 ہزار 207 پوائنٹس پر پہنچ گئی ہے ۔سٹاک مارکیٹ

میں 303,565,340 کا لین دین ہوا جس کی مالیت 13,788,249,459 رہی ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عالمی منڈی میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے بعد سونے کی قیمت میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جوکہ کچھ دن قبل تیزی کے ساتھ بڑھ رہی تھی تاہم اب اس کا واپسی کا سفر شروع ہو چکا ہے ۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us