عمان کے سلطان قابوس 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے


اسلام آباد (نیوز ڈیسک )عمان کے سلطان قابوس 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سلطان قابوس طویل عرصے سے بیمار تھے۔عمان کا شاہی خاندان 3 روز میں سلطان قابوس کے جانشین کا چناؤ کرنےکا مجاز ہے، شاہی خاندان 3 روز میں جانشین کا چناؤ نہ کر سکا تو کونسل اور عدالت فیصلہ کرے گی۔جانشین کا چناؤ کرنے

Advertisement

کے لیے عہدیداروں کے نام سلطان قابوس تجویز کر چکے ہیں۔غیر جانبدارانہ خارجہ پالیسی کے لیے مشہور سلطان قابوس نے 1970 میں عمان کا تخت سنبھالا تھا اور ان کے دور میں عمان نے ترقی کی کئی منزلیں سر کیں۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us