عمران خان نے جس منصوبے کا افتتاح کیا اس کی بنیاد نواز شریف نے رکھی تھی‘مریم اورنگزیب


اسلام آباد( آن لائن ) ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے پھر اس منصوبے کا افتتاح کیا جس کی بنیاد نواز شریف نے رکھی تھی۔اضاخیل ڈرائی پرورٹ کے افتتاح پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اتنے نالائق ہیں کہ سولہ ماہ میں نواز شریف کے منصوبوں جیسا ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کر سکے۔

خیبرپختونخواہ میں اپنی حکومت کے چھ سال میں ازاخیل ڈرائی پورٹ جیسا ایک منصوبہ دکھا دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی صلاحیت اور قابلیت پشاور میٹرو کے ایک کھرب پچیس کروڑ کے کھڈوں سے عیاں ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے از خیل نوشہرہ ڈرائی پورٹ تجارت، روزگار اور کاروبار میں آسانیوں کیلئے بنایا تھا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے یہ منصوبہ بھی سولہ ماہ میں تباہ کردیا۔ عمران صاحب ہر روز نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پہ اپنی تختی، شرم تو آتی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب انڈے، مرغی، کٹے اور لنگر کی سوچ رکھنے والے نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر صرف تالیاں بجوا سکتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us