مسلم ممالک کی مشترکہ نئی فوج،اپنے اڈے کسی غیر مسلم ممالک کو نہ دینے کا عہد،امت مسلمہ کو متحد کرنے کیلئے ایک نیا معاہدہ سامنے آ گیا


لاہور( نیوز ڈیسک) معروف صحافی مظہر برلاس نے امت مسلمہ کے لیے ایک نئے معاہدے کی ضرورت پرزور ہے جس میں نیٹو طرز پر اپنی فوج بنانے، متحد ہونے سمیت کئی تجاویز پیش کیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف کالم نگار مظہر برلاس کا اپنے حالیہ کالم میں کہنا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد حالات نے انگڑائی لی ہے۔کاش کہ مسلمان سمجھ جائیں کہ خدا نے ان کے وسائل اُن کے لیے پیدا کیے ہیں، وہ اپنے وسائل سے

خود فائدہ اٹھائیں۔ کاش مسلمان ملک اپنے دشمنوں کو اڈے نہ دیں۔مظہر برلاس مزید لکھتے ہیں کہ نئے حالات نے تمام مسلمانوں کو اس مقام پر لا کھڑا کیا ہے کہ آج ایک نئے معاہدے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کو چاہیے کہ وہ مسلمان ملکوں کو اکٹھا کرے اور ایک معاہدہ کروائے۔اس معاہدے میں یہ بات شامل ہو کہ کسی بھی مسلمان ملک پر حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ تصور کیا جائے گا اور تمام مسلمان نیٹو طرز پر اپنی فوج بنا کر دشمن کا صفایا کریں گے۔نئے معاہدے میں شامل ہو کہ مسلمان ملک اپنے اڈے کسی غیر مسلم ملک کو نہیں دیں گے اور نہ ہی اپنے وسائل پر کسی کو قابض ہونے دیں گے۔کوئی مسلمان ملک کسی دوسرے مسلمان ملک کے خلاف کسی قسم کی سرگرمی نہیں کرے گا۔ہر مسلمان، ہر کلمہ گو مسلمان کا احترام کرے گا۔فرقہ پرستی سے گریزاں رہے گا جب کہ فرقہ پرستی پھیلانے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔مظہر برلاس نے اس معاہدے میں یہ بھی تجویز پیش کی ہے کہ معاہدے کے تحت کوئی ملک بھی اسرائیل کو تسلیم نہ کرے۔اس طرح پوری دنیا کو بھی ایک نئے معاہدے کی ضرورت ہے کیونکہ اقوام متحدہ دنیا کو امن انصاف دینے میں ناکام ہوچکا ہے ۔امیر ملک غریب ملکوں کا استحصال کرتے ہیں ۔اقوام متحدہ کے ادارے غربت ختم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us