ریکوڈک کیس میں 6 ارب ڈالر جرمانہ، پاکستان نے امریکی عدالت سے رجوع کرلیا


واشنگٹن(آن لائن)پاکستان نے ریکوڈک کیس میں عائد 6 ارب ڈالر کے جرمانے کو روکنے کے لیے امریکی وفاقی عدالت سے رجوع کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کاپر کمپنی تیتھیان کاپر کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ نے گزشتہ سال بلوچستان میں ریکوڈک مائیننگ کیس جیتا تھا جس کے بعد پاکستان کو 6 ارب ڈالر کمپنی کو ادا کرنے کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔پاکستان نے

Advertisement

وفاقی عدالت میں موقف اپنایا کہ ‘فیصلے پر عمل درآمد سے ان کی سیاسی و معاشی استحکام پر تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے’۔جمعہ کو عدالت میں جمع کرائے گئے ایک مختصر بیان میں ، پاکستان نے استدلال کیا کہ ‘تیتھیان کو قانونی چارہ جوئی کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے کیونکہ وہ متعدد طریقہ کار کی غلطیوں کی بنیاد پر ایوارڈ منسوخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایوارڈ انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپوٹس (آئی سی ایس آئی ڈی) کے ذریعہ جاری کیا جانے والا اب تک کا دوسرا سب سے بڑا ایوارڈ ہے اور یہ پاکستان کی سالانہ مجموعی ملکی پیداوار کا 2 فیصد اور اس کے کل مائع غیر ملکی ذخائر کا 40 فیصد ہے۔آئی سی ایس آئی ڈی ایک بین الاقوامی ثالثی ادارہ ہے جو 1966 میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے مابین قانونی تنازعات کے حل اور مفاہمت کے لئے قائم کیا گیا تھا جسے واشنگٹن کے ورلڈ بینک گروپ سے فنڈز ملتے ہیں

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us