پنجاب کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی کے اشارے


لاہور (آن لا ئن) پنجاب کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی کے اشارے واضح ہو چکے ہیں وزیراعظم عمران خان نے اپنے آئندہ دورہ لاہور سے قبل پنجاب کابینہ کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے آخری مہلت دے دی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجا ب کابینہ اراکین کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے اور وہ آئندہ ہفتے لاہور کا دورہ

کریں گے دورے کے دوران کابینہ اراکین کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔وزیراعظم عمران خان خود صوبائی وزرا کارکردگی کا بغور جائزہ لیں گے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے بھی تفصیلی ملاقات کریں گے۔ ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ناقص کارکردگی والے وزراء کے محکموں میں ردوبدل اور تبدیلی کا امکان ہے۔وزیراعظم نے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کے لیے وزرا کو ہرصورت عوامی مسائل حل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us