وہ 30 ممالک جہاں پاکستانی شہری بنا ویزے کے ہی داخل ہو سکتے ہیں لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وہ 30 ممالک جہاں پاکستانی شہری بنا ویزے کے ہی داخل ہو سکتے ہیں، عالمی پاسپورٹ انڈیکشن میں 104 نمبر پر موجود ہونے کے باوجود پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو کئی ممالک نے ویزہ فری انٹری کی سہولت دے رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2020 کیلئے دنیا بھر کے پاسپورٹس کی رینکنگ جاری کی گئی ہے۔ پاسپورٹ کی رینکنگ میں پاکستان کے پاسپورٹ کا نمبر 104 ہے اور اس فہرست میں پاکستان صرف شام ، عراق اور افغانستان سے ہی بہتر ہے۔ تاہم اتنی کم رینکنگ ہونے کے باوجود دنیا کے قریباً 30 ممالک ایسے ہیں جنہوں نے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو یہ سہولت دے رکھی ہے کہ وہ بنا ویزہ کے ہی ان ممالک میں داخل ہو سکتے ہیں۔ جو ممالک پاکستانیوں کو بنا ویزے کے انٹری کی اجازت دیتے ہیں ان میں خلیجی ملک قطر، کمبوڈیا، نیپال، مالدیپ، مشرقی تیمور، ڈومینیکن ریپبلک، ہیٹی، سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنز، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، مونٹسیراٹ، مائکرونیشیا، روانڈا، سینیگال، سیرالیون، صومالیہ، تنزانیہ، ٹوگو، یوگنڈا، مڈگاسکر، موریطانیہ، موزمبیق، کینیا، گنی بساؤ، یونین آف دی کوموروز، کیپ ویردی، وانواتو، تووالو، سامووا، جمہوریہ پلاؤ، نیووے، جزائر کک، مونٹسیراٹ شامل ہیں۔ دوسری جانب سال 2020 میں دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس میں سب سے مضبوط اور قابل قدر پاسپورٹ جاپان کا قرار پایا ہے۔جاپان کے بعد سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے اور سنگا پور کے شہریوں کو 190 ممالک میں ویزا فری داخلے یا ائیر پورٹ پر ویزے کی فراہمی کی جاتی ہے۔جنوبی کوریا اور جرمنی کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو 189 ممالک میں ویزے کی خصوصی اہمیت حاصل ہے اور یہ دونوں ممالک تیسری پوزیشن پر مشترکہ طور پر موجود ہیں۔ دیگر ممالک میں اسپین اور فن لینڈ کا چوتھا نمبر ہے جب کہ لکسمبرگ اور ڈنمارک کا پانچواں نمبر ہے،سوئیڈن اور فرانس کے پاسپورٹ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسپورٹ کی قدرو قیمت کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے ہینلے انڈیکس نے اپنی 2020 کی فہرست میں جاپان کے پاسپورٹ کو نمبر ون قرار دیا ہے۔ہینلے انڈیکس رپورٹ کے مطابق جاپانی پاسپورٹ کی حامل شخصیات کو دنیا کے 191 ممالک میں داخلے کے لیے پیشگی ویزے کی ضرورت نہیں ہے اور انہیں ان ممالک میں بغیر ویزے کے یا پھر ائیر پورٹ پر ہی ویزا فراہم کرنے کی سہوت میسر ہے۔ جاپان کے بعد سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے اور سنگا پور کے شہریوں کو 190 ممالک میں ویزا فری داخلے یا ائیر پورٹ پر ویزے کی فراہمی کی جاتی ہے۔جنوبی کوریا اور جرمنی کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو 189 ممالک میں ویزے کی خصوصی اہمیت حاصل ہے اور یہ دونوں ممالک تیسری پوزیشن پر مشترکہ طور پر موجود ہیں۔دیگر ممالک میں اسپین اور فن لینڈ کا چوتھا نمبر ہے جب کہ لکسمبرگ اور ڈنمارک کا پانچواں نمبر ہے،سوئیڈن اور فرانس کے پاسپورٹ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔


شلاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وہ 30 ممالک جہاں پاکستانی شہری بنا ویزے کے ہی داخل ہو سکتے ہیں، عالمی پاسپورٹ انڈیکشن میں 104 نمبر پر موجود ہونے کے باوجود پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو کئی ممالک نے ویزہ فری انٹری کی سہولت دے رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2020 کیلئے دنیا بھر کے پاسپورٹس کی رینکنگ جاری کی گئی ہے۔ پاسپورٹ کی رینکنگ میں پاکستان کے پاسپورٹ کا نمبر 104 ہے اور اس فہرست میں پاکستان صرف

Advertisement

شام ، عراق اور افغانستان سے ہی بہتر ہے۔
تاہم اتنی کم رینکنگ ہونے کے باوجود دنیا کے قریباً 30 ممالک ایسے ہیں جنہوں نے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو یہ سہولت دے رکھی ہے کہ وہ بنا ویزہ کے ہی ان ممالک میں داخل ہو سکتے ہیں۔ جو ممالک پاکستانیوں کو بنا ویزے کے انٹری کی اجازت دیتے ہیں ان میں خلیجی ملک قطر، کمبوڈیا، نیپال، مالدیپ، مشرقی تیمور، ڈومینیکن ریپبلک، ہیٹی، سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنز، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، مونٹسیراٹ، مائکرونیشیا، روانڈا، سینیگال، سیرالیون، صومالیہ، تنزانیہ، ٹوگو، یوگنڈا، مڈگاسکر، موریطانیہ، موزمبیق، کینیا، گنی بساؤ، یونین آف دی کوموروز، کیپ ویردی، وانواتو، تووالو، سامووا، جمہوریہ پلاؤ، نیووے، جزائر کک، مونٹسیراٹ شامل ہیں۔

دوسری جانب سال 2020 میں دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس میں سب سے مضبوط اور قابل قدر پاسپورٹ جاپان کا قرار پایا ہے۔جاپان کے بعد سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے اور سنگا پور کے شہریوں کو 190 ممالک میں ویزا فری داخلے یا ائیر پورٹ پر ویزے کی فراہمی کی جاتی ہے۔جنوبی کوریا اور جرمنی کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو 189 ممالک میں ویزے کی خصوصی اہمیت حاصل ہے اور یہ دونوں ممالک تیسری پوزیشن پر مشترکہ طور پر موجود ہیں۔
دیگر ممالک میں اسپین اور فن لینڈ کا چوتھا نمبر ہے جب کہ لکسمبرگ اور ڈنمارک کا پانچواں نمبر ہے،سوئیڈن اور فرانس کے پاسپورٹ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسپورٹ کی قدرو قیمت کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے ہینلے انڈیکس نے اپنی 2020 کی فہرست میں جاپان کے پاسپورٹ کو نمبر ون قرار دیا ہے۔ہینلے انڈیکس رپورٹ کے مطابق جاپانی پاسپورٹ کی حامل شخصیات کو دنیا کے 191 ممالک میں داخلے کے لیے پیشگی ویزے کی ضرورت نہیں ہے اور انہیں ان ممالک میں بغیر ویزے کے یا پھر ائیر پورٹ پر ہی ویزا فراہم کرنے کی سہوت میسر ہے۔
جاپان کے بعد سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے اور سنگا پور کے شہریوں کو 190 ممالک میں ویزا فری داخلے یا ائیر پورٹ پر ویزے کی فراہمی کی جاتی ہے۔جنوبی کوریا اور جرمنی کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو 189 ممالک میں ویزے کی خصوصی اہمیت حاصل ہے اور یہ دونوں ممالک تیسری پوزیشن پر مشترکہ طور پر موجود ہیں۔دیگر ممالک میں اسپین اور فن لینڈ کا چوتھا نمبر ہے جب کہ لکسمبرگ اور ڈنمارک کا پانچواں نمبر ہے،سوئیڈن اور فرانس کے پاسپورٹ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us