ملک میں بغیر چینی شراکت داری تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار میں حصہ لینے کی اجازت دیدی گئی


بیجنگ ( نیوز ڈیسک) چین میں غیر ملکی کمپنیوں کو ملک میں بغیر چینی شراکت داری تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار میں حصہ لینے کی اجازت دیدی گئی۔ وزارت برائے قدرتی وسائل کے اعلان کے مطابق نئے عمل کا آغاز یکم مئی سے ہو گا ، جمعرات کو چین کی وزارت برائے قدرتی وسائل نے اپنے اعلان میں کہا کہ چین میں کم سے کم 300 ملین یوآن

(43 ملین ڈالر) کے اثاثوں کے ساتھ غیر ملکی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں ، وہ چین میں تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار اورکان کنی کے حقوق حاصل کرنے کی اہل ہوں گی۔ اعلان کے مطابق نئے عمل کا آغاز یکم مئی سے ہو گا جس میں ملکی کمپنیاں بھی حصہ لے سکیں گی۔ چین نے غیر ملکی کمپنیوں کو ملک میں بغیر چینی شراکت دار تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار میں حصہ لینے کی اجازت دیدی گئی۔ چین کی وزارت برائے قدرتی وسائل نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ چین میں کم سے کم 300 ملین یوآن (43 ملین ڈالر) کے اثاثوں کے ساتھ غیر ملکی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں ، وہ چین میں تیل اور گیس تلاش اور پیداوار اورکان کنی کے حقوق حاصل کرنے کے اہل ہوں گی۔اعلان کے مطابق نئے عمل کا آغاز یکم مئی سے ہو گا جس میں ملکی کمپنیاں بھی حصہ لے سکیں گی۔بیجنگ میں ہونے والی پریس کانفرنس میں نائب چینی وزیر برائے قدرتی وسائل لینگ ییومنگ نے کہا کہ ماضی میں غیر ملکی کمپنیوں کے لئے

ضروری تھا کہ وہ کسی چینی ہم عصر کمپنیوں کے ساتھ شراکت سے چین میںکاروبار کر سکتی تھیں تاہم اب سرکار کے کاروباری اصلاحات کے پروگرام کے تحت یہ شرط بھی ہٹا دی گئی ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us