پاکستان کے اہم شہر میں پانچ سو، ایک ہزار اور 5ہزار کے نوٹوں کی بارش ، حیران کن خبر آگئی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے اہم شہر میں پانچ سو، ایک ہزار اور 5ہزار کے نوٹوں کی بارش ، حیران کن خبر آگئی۔۔۔عارف والاکے گاوں میں کھیت سے لاکھوں روپے کے کرنسی نوٹوں کے ٹکڑے ملے ہیں، بھاری تعداد میں نوٹوں کے ٹکڑے کہاں سے آئے ، کون انہیں پھینک گیا ، اس حوالے سے ابھی تک کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔تفصیل کے

مطابق عارف والا کے گاوں 68 ای بی ڈوگراں میں واقعی 500،ایک ہزاراور 5ہزارکے نو ٹوں کی بارش ہوئی، مگرنوٹ سالم نہیں بلکہ ان کے ٹکڑے تھے۔ یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی،دور دراز سے لوگ دیکھنے آگئے کہ کرنسی نوٹوں کو کسی نے پرزے پرزے کیا، یہ کسی چوہے کی کارستانی ہے یا کسی نے اتنی بڑی رقم گھر میں یا کہیں اور دبا رکھی تھی،ایسے کئی سوالات ہیں جن کا فی الحال کوئی جواب نہیں مل سکا۔کرنسی نوٹوں کے ٹکرے دیکھ کرحیرت میں ڈوبے دیہاتیوں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے کچھ ٹکرے قبضے میں لے کر رپورٹ درج کرلی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us