بلاول بھٹو کیخلاف کارروائی آغاز ہو گیا ، بڑا حکم جاری


اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کیخلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی شروع کردی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کو 14 جنوری کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو 14 جنوری کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش

Advertisement

ہوں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو گوشواروں میں تضاد پر طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو متعدد مرتبہ گوشواروں میں تضاد دور کرنے کا موقعہ فراہم کیا گیاتھا۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us