پاکستان اب دنیا کے محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک ہے، کرس گیل


کراچی (نیوز ڈیسک )ویسٹ انڈیز کے عالمی شہرت یافتہ مایہ ناز بلے باز کرس گیل کا کہنا ہے کہ پاکستان اب محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک ہے، بنگلادیشی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیئے۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان کے باوجود بنگلادیشی بورڈ تاحال ٹیم بھیجنے کے حوالے سے شش و پنج کا شکار ہے تاہم کرس گیل نے پاکستان کو اب محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک قرار دے دیا۔یونیورس باس کے نام سے مشہور ویسٹ انڈین

بلے باز کا کہنا تھا کہ پاکستان اب محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک ہے جہاں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کا انعقاد کیا جا سکتا ہے اور کسی بھی ٹیم کو صدارتی لیول کی سیکیورٹی دینے کا مطلب ہے کہ آپ محفوظ ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us