سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کی کمی ہوئی


کراچی(نیوز ڈیسک ) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2500 روپے اور 2141 روپے کی کمی ہوئی۔ میڈیا نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ہی دن میں 32 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1548 ڈالر تک پہنچ گئی جب کہ اس کمی کا اثر پاکستان میں بھی پڑا اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونےکی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں

Advertisement

بالترتیب 2500 روپے اور 2141 روپے کی کمی ہوگئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 90 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 77 ہزار 590 روپے پر پہنچ گئی۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us