فاروق ستار نے “جئے بھٹو” کا نعرہ لگا دیا


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کی جانب سے “جئے بھٹو” کا نعرہ لگا یا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوانوں میں موجود رہنما ایم کیو ایم کی جانب سے یہ نعرہ لگایا گیا۔واضح رہے کہ فاروق ستار کا تعلق پیپلز پارٹی سے نہیں بلکہ متحدہ قومی مومنٹ سے ہے۔کراچی سے نامور سیاستدان فاروق ستار نے ایم کیو ایم سے تعلق ہونے کے باوجود پیپلز پاڑٹی کا نعرہ لگایا جس کے بعد یہ تاثر سامنے آ رہا ہے کہ شایدوہ پیپلز پارٹی میں

Advertisement

شمولت اختیار کرنے والے ہیں۔
BOL NETWORK ✔ @BOLNETWORK فاروق ستار نے “جئے بھٹو” کا نعرہ لگا دیا !!#FarooqSattar #MQM #PPP #ThursdayThoughts #BOLNews@DFSMQM @MediaCellPPP Embedded video 15 1:08 PM – Jan 9, 2020 Twitter Ads info and privacy See BOL NETWORK’s other Tweets ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ نعرہ نہ تو مذاق میں لگایا گیااور نہ ہی کسی پریشر کی صور ت میں۔ نوجوانوں کی جانب سے پہلے جیئے مرتضیٰ کا نعرہ لگا گیا جس پر فاروق ستار چپ رہے لیکن جیسے ہی جئے بھٹو کو نعرہ بلند ہوا، سیاسی رہنما سے چپ نہ رہا گیا اور انہوں نے عوام کے ساتھ مل کر یہ نعرہ لگا دیا۔ کراچی کے سابق میئر اور ایم کیو ایم کے ایک اہم رکن فاروق ستار کی جانب سے لگائے گئے اس نعرہ نے نہ صرف کراچی کی سیات، بلکہ سوشل میڈیا پر ایک سوال کو جنم دے دیا ہے کہ کیا وہ پارٹی تبدیل کرنے جا رہے ہیں؟ واضح رہے کہ “جئے بھٹو ” کا نعرہ پاکستانی پیپلز پارٹی کا ہے جو کہ اس وقت ممکنہ طور پر سندھ کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ یہ نعرہ پیپلز پارٹی کے بانی ذولفقار علی بھٹو کے نام سے منسوخ ہے جو کہ آج تک چلتا آ رہا ہے۔سندھ میں ایک نامور پارٹی ہونے کی حیثیت سے پیپلز پارٹی کو آج وہ مقام حاصل ہے جو کہ ایک وقت میں ایم کیو

ایم کو تھا یا موجودہ دور میں پنجاب میں نون لیگ کو ہے۔فاروق ستار کی جانب سے ایسے نعرے نے ایم کیو ایم کراچی کو چکنہ کر دیا ہے کہ شاید وہ اپنی سیاسی جماعت تبدیل کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ فاروق ستار ایم کیو ایم کے سینئیر رہنماوں میں سے ایک ہیں جو کہ ایم کیو ایم کے شروات کے دنوں میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ساتھ تھے۔
آپ چاہیں گے

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us