اپو زیشن حکو مت کاساتھ نہیں دے رہی تھی تعویز نے کا م دکھا دیا،شیخ رشید احمد


پشاور (آن لا ئن) وزیر ریلو ئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپو زیشن حکو مت کاساتھ نہیں دے رہی تھی تعویز نے کا م دکھا دیا اپو زیشن کو ساتھ ملا نے میں تعویزوں نے کا م کیا ، عمران خان کا ایجنڈا احتساب ہے، مارچ کے بعد احتساب اپنی اصل شکل میں آجائے گا۔جمعرات کے روز پشاور میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آرمی

Advertisement

چیف کی توسیع ہماری قومی ذمہ داری تھی، فضل الرحمان نے دسمبر کی بات کی تھی لیکن دسمبر گزر گیا، پاکستان کو خطے میں نئی ذمہ داریاں ملنے جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت میں نوجوان اپنے حق کیلئے سڑکوں پر ہیں، سارا بھارت مودی کیخلاف نکل آیا ہے بھا رت میں ہر جگہ احتجا ج ہو رہا ہے پہلے کشمیر میں احتجا ج تھا اب بھا رت کی تقریبا ہر صوبے میں احتجاج زور پکڑ چکا ہے ۔شیخ رشید کا کہنا تھا اضا خیل میں نئے ڈرائی پورٹ کا افتتاح کر رہے ہیں، ڈرائی پورٹ 51 کروڑ روپے سے مکمل کیا گیا، رحمان بابا ٹرین پر 120 فیصد بکنگ ہے، سمگلنگ خاتمے کا واحد طریقہ ڈرائی پورٹ سے مال اٹھایا جائے ایک سال بعد پشاور کو ایک اور ٹرین کا تحفہ دوں گا ۔ انہو ںنے کہا کہ اپو زیشن نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حما یت کی 3ماہ پہلے ہی کہا تھا کہ (ن ) لیگ اور پیپلزپا رٹی ووٹ دینگے میں نے پہلا ہی کہا تھا کہ باجو ہ ڈن ہے جو بھی ہو ا اچھا ہو ا ہے اپو زیشن نے حکومت کا ساتھ دے جمہو ریت کی مزید مضبوط کیا ہے امید ہے آئیندہ بھی قانو ن سازی میں اپوزیشن حکومت کا

ساتھ دے گی ۔ ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری ہے لیکن عوام کو سہو لت پہنچائیں گے وزیر اعظم عمر ان خان نے کہا ہے کہ اس سال مہنگائی کا خاتمہ ہو جا ئے گا عمران خان انشااللہ اپنے 5سال مکمل کریں گے ۔ ایک اور سوال کے جو اب میں انہو ںنے کہا کہ شہباز شریف میری پا رٹی کے آدمی ہیں وہ وکٹ کے دونو ں جا نب کھیل رہے ہیں پہلے بھی نو از شریف شہباز شریف کی وجہ سے اقتدار میں آئے تھے نو از شریف کی ساری سیاست شہباز شریف کی وجہ سے ہیں ۔ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے سوالات لینے شروع کیے تو ایک صحافی نے موقع دیکھتے ہوئے حریم شاہ کی ویڈیو سے متعلق سوال پو چھا جس پر شیخ رشید برہم ہو گئے اور کہا کہ اہم لوگوں کے سامنے گھٹیا سوال نہ کریں ، میں آپ کا احترام کرتاہوں ، وہ لوگ اسی سے سر چڑھتے ہیں۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us