برطانوی شاھی جوڑے کا شاہی خاندان کے سینیئر ممبرز کی حیثیت سے دستبردار ہونے کا اعلان


لندن(آن لائن) برطانوی شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن نے اعلان کیا ہے کہ وہ شاھی خاندان کے سنیئر ممبران کی حیثیت سے دستبردار ہو رہے ہیں اور مالی طور پر خود مختار ہونے کیلئے اقدامات کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں شاھی جوڑے شہزادہ ہیری اور میگھن نے کہا کہ وہ اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکہ کے درمیان

گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں، رپورٹس کے مطابق اس فیصلے سے قبل شہزادہ ولیم سمیت شاھی خاندان کے کسی فرد سے مشورہ نہیں کیا گیا اور بکنگھم پیلس اس فیصلے سے بے حد مایوس ہے، اور شاھی خاندان کے تمام لوگوں کو اس اعلان سے دکھ پہنچا ہے،بکنگھم پیلس کی خاتون ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈیوک اور ڈچز کا ان کی شاھی خاندان کی رکنیت کی حیثیت سے دستبرداری کے فیصلے پر معاملات ابتدائی مرحلے میں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان کے مختلف راستہ اختیار کرنے کی خواہش کو سمجھتے ہیں، لیکن یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے جس پر کام کرنے میں وقت درکار ہے، جب کہ دوسری طرف برطانوی جوڑے نے اپنے بیان میں اس بات کا بھی اضافہ کیا کہ وہ شاھی حیثیت سے دستبردار ہونے

کے بعد بھی ملکہ برطانیہ کی مکمل حمایت اور معاونت جاری رکھیں گے اور وہ ملکہ برطانیہ دولت مشترکہ اور شاھی خاندان کی سرپرستی میں اپنے فرائض کی انجام دیں اور ان کا احترام کرتے رہیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us