محکمہ موسمیات کی آئندہ اتوار اور پیر کے روز کالی گھٹائوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی


لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آئندہ اتوار اور پیر کے روز کالی گھٹائوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی ہوائوں کا ایک نیا سپیل کل بروز ہفتہ کی رات لاہور میں داخل ہوگا۔ جس سے سردی کی شدت میں ایک مرتبہ بھر اضافے کا امکان ہے۔ جبکہ گزشتہ روز لاہور میں سورج نکلنے کے ساتھ ساتھ

Advertisement

موسم خشک رہا اور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں شام کے اوقات میں دھند پھیلنے کے امکان کا بھی اظہار کیا ہے

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us