ترکی اور روس ایک پیج پر ،لیبیا میں سیز فائر کی اپیل کردی


استنبول(نیوز ڈیسک ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے لیبیا میں تمام فریقین سے 12 جنوری رات 12 بجےسےسیز فائر کی اپیل کی ہے۔ گزشتہ روز ترک اسٹریم قدرتی گیس پائپ لائن کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے شرکت کی ۔دونوں رہنماؤں کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا

گیا ہےکہ اسٹریم قدرتی گیس پائپ لائن عوام کےمشترکہ مفادات کی خدمت کےساتھ ساتھ علاقائی مسائل کےحل میں بھی کردار ادا کرےگی۔دونوں رہنماوں لیبیا کے صورتحال کے حوالے سے کہاکہ طرابلس اور دیگر شہروں میں روزمّرہ زندگی کےمعمول پر آنے کیلئےضروری حفاظتی اقدامات کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے۔ علاوہ ازیں لیبیا میں عوامی مسائل کے خاتمے اور ملک میں امن و خوشحالی کیلئےفوری طور پرمذاکرات کی میز پرآیا جائے۔اعلامیے کے مطابق لیبیا کے تمام عوام کےمفادات پرمبنی جامع ڈائیلاگ کےدائرہ کار میں لیبیا کےعوام اپنےمستقبل کےبارے میں آزادانہ فیصلہ کرسکیں گے۔امریکہ ایران کشیدگی پر دونوں رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی سے منسلک القدس فورسز کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کو نشانہ بنانے والے 3 جنوری کے امریکی فضائی آپریشن نے علاقائی سلامتی اور استحکام پرمنفی اثرات مرتب کئے ہیں۔واضح رہے کہ ترک صدراور روسی صدر کی ملاقات ایسے

وقت میں ہوئی ہے جب امریکا خطےمیں اپنا اثر و رسوخ بڑھانےکی کوشش کررہا ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us