پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا مثبت آغاز ہوا


کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا مثبت آغاز ہوا، دن کے شروع میں ہی 100انڈیکس میں 850پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کے برعکس آج سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے،صبح کاروباری دن کا آغاز41,357.56سے ہوا جو بڑھتا ہوا 42,207.77تک جا پہنچا جس سے بازارحصص

میں 850 پوائنٹس کا اضافہ ہوا دیکھا گیا۔اس وقت 100انڈیکس42,207.77پر ٹریڈ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھرکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی چھائی رہی ۔خام تیل اور سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی تھی جس کی وجہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کو قرار دیا گیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پنجاب کابینہ نے میٹرو بس کے کرایے میں 10 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے میٹرو بس کا کرایہ پہلے20 روپے سے 30 روپے کیا اب کرایہ 30 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور وزارت ٹرانسپورٹ نے کرایہ بڑھانے کی یہ منطق پیش کی تھی کہ جن روٹس پرمیٹرو بس چل رہی ہے، وہاں چنگ چی رکشہ 40 روپے جب کہ ویگن50 روپے تک کرایہ

وصول کررہی ہے۔ وزارت خزانہ اور وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرایہ بڑھانے سے سالانہ 2 ارب روپے سے بھی کم رقم کی بچت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے 50 روپے کرائے کی تجویز مسترد کردی اور میٹرو بس کا کرایہ 10 روپے کم کرکے 40 روپے کرنے کا حکم دیا جس کی کابینہ نے منظوری بھی دے دی تاہم خدشہ ہے کہ خسارہ پورا کرنے کے لیے کچھ ماہ کے بعد پھر سے کرایہ بڑھایا جاسکتا ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us