پاکستان نے چین کی ایک کمپنی کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ، وجہ کیا بنی ، جانیں


لاہور(مانیترنگ ڈیسک) پاکستان نے چین کی ایک کمپنی کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ، وجہ کیا بنی ، جانیں ۔۔۔لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے آٹھ ہزار کمیرے نصب کئے گئے تھے جن میں سے تین ہزار کمیروں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے ان کیمروں کے نصب کرنے اور ان کی دیکھ

بھال کا ٹھیکا ایک چینی کمپنی کو دیا تھا جس کی مد میں انہیں بھارتی رقم بھی ادا کی جا رہی تھی۔ لیکن اب ان آٹھ ہزار کیمروں میں سے تین ہزار کیمروں میں خرابی آگئی ہے جن کو تقریباََ ایک ماہ سے ٹھیک نہیں کیا گیا۔سیف سٹی اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہمارا ایک چینی کمپنی سے معاہدہ ہوا تھا لیکن چینی کمپنی نے یکم دسمبر سے اس کی دیکھ بھال چھوڑ دی ہے جس کے بعد سے ایک ماہ سے یہ کیمرے کام نہیں کر رہے۔سیف سٹی حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ چینی کمپنی کو بار بار نوٹس جاری کرنے کے بعد ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ وہ کیمریں ہیں جنہیں حکومت کی جانب سے ٹریفک سگنلز پر نصب کیا گیا تھا۔ان کیمروں میں

سے ایک بڑی کا کام نہ کرناشہر کی سیکیورٹی پر ایک سوال ہے۔حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ وہ کیمرے ہیں جو ٹریفک چالان یا کچھ علاوں میں سیکیورٹی کے مقصد کے لئے لگائے گئے تھے، اس لئے ان کیمروں کا کام نہ کرنا ایک تشویش والا عمل ہے کیونکہ اس پر پورے شہر کی سیکیورٹی صورتحال کا انحصار ہوتا ہے۔
سیف سٹی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ چینی کمپنی کو بار بار نوٹس جاری کرنے کے بعد اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ہم ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ کمپنی سے ہمارا جو معاہدہ ہوا تھا ہم اسی پر کام کررہے تھے لیکن چینی کمپنی کی جانب سے اس قیمت کو بڑھانے کا کہا گیا تھا ،قیمت نہ بڑھانے کی صورت میں ان کی جانب سے کام روک دیاگیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us